پیر 16 جون 2025 - 11:37
ایران کے نئے حملوں میں ہونے والے نقصانات کا اسرائیل نے کیا اعتراف

حوزہ/ صہیونی ریاست کے مطابق، ایران کے نئے میزائل حملوں میں کم از کم 73 اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے ہنگامی خدمات (ریڈ ڈیوڈ اسٹار) کے ڈائریکٹر "الی بین" نے حکومت کے چینل 12 کو انٹرویو میں پیر کے روز "ایرانی میزائلوں کی بوچھاڑ" سے ہونے والے نقصانات کا اعتراف کیا۔

صہیونی حکومت کے اس امدادی عہدے دار کے مطابق، ایران کے تازہ ترین میزائل حملوں کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین میں 5 اسرائیلی ہلاک اور کم از کم 68 زخمی ہوئے ہیں۔

وعدہ صادق 3 آپریشن کا آٹھواں میزائل حملہ، جس کا کوڈ نام "یا علی بن ابی طالب" تھا، آج صبح کیا گیا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں پر حملوں کے آغاز سے اب تک کم از کم 17 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

تل ابیب کا نقصانات کا اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کے مختلف میڈیا نے ایران کے میزائلوں کے مقبوضہ علاقوں کے قلب پر حملوں کی متعدد اطلاعات جاری کی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha